کربلا کے تمام وکلاء کا مشترکہ ماتمی جلوس سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کر رہا ہے

کربلا سے تعلق رکھنے والے وکلاء کا سالانہ ماتمی جلوس آج عباس روڈ سے برآمد ہوا جس میں کربلا میں وکالت کے پیشہ سے منسلک ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اپنے نعروں میں اس بات کا اعلان کیا کہ ان کی زندگی کا اصل مقصد امام حسین(ع) اور ان کے اصولوں کی وکالت کرنا ہے۔

قانونی ماہرین کے اس ماتمی جلوس نے پہلے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور وہاں پرسہ پیش کرنے کے بعد یہ جلوس ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا جہاں ماتم و نوحہ خوانی کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: