عمّار بن ابی سلامة دالانی ہمدانی: رسول اکرم(ص) کے صحابی جنھوں نے معرکہ کربلا میں شہادت کو ذلت کی زندگی پر ترجیح دی

معرکہ کربلا میں جن صحابہءِ رسول(ص) نے امام حسین(ع) کی ہمرکابی اختیار کی اور حق و باطل کی جنگ میں امام حسین(ع) کی صورت میں موجود حق کا ساتھ دیتے ہوئے باطل پرستوں کے ہاتھوں شہید ہونے کو ذلت کی زندگی پر ترجیح دی ان میں سے ایک صحابی رسول(ص) ’’عمّار بن أبي سلامة بن عبد الله بن عمران بن راس بن دالان‘‘ بھی ہے کہ جو عمار الدالانی کے نام سے معروف تھے۔

عمار بن ابی سلامہ دالانی، رسول خدا(ص) اور حضرت علی(ع) کے خاص اصحاب میں سے تھے انھوں نے جمل، صفین اور نہروان کی جنگوں میں امام علی (ع) کی حمایت میں تلوار چلائی۔ آپ کا شمار قبیلۂ ہمدان کی شاخ "بنی دالان" کے دلاوروں میں سے ہوتا تھا۔

کوفہ کے نزدیک نخیلہ نام کی فوجی چھاؤنی میں آپ ابن زیاد کے قتل کے لئے نکلے لیکن اس میں کامیاب نہ ہوئے۔ اس کے بعد امام حسین(ع) کے کاروان میں شامل ہو گئے اور بالآخر 61 ہجری کے محرم کی 10 تاریخ کو کربلا میں امام حسین(ع) کی نصرت میں شہادت پائی۔

زیارت ناحیہ میں ان کا ذکر ان الفاظ میں آیا ہے :

السَّلَامُ عَلَى عَمَّارِ بْنِ أَبِي سَلَامَةَ الْهَمْدَانِي
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: