بسم الله الرحمن الرحيم
وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اور آپ اُن صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنا دیجیے جو مصیبت میں مبتلا ہونے کی صورت میں کہتے ہیں: ہم تو اللہ ہی کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف پلٹ کر جانا ہے۔
صدق الله العلي العظيم
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا سیکرٹریٹ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے جید استاد، معتبر ترین لکھاری اور معروف عالم دین علامہ سيد محمد علی حلو (طاب ثراه) کی وفات پہ غم والم سے بھرے دلوں کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہے کہ جو بروز منگل (8 محرم الحرام 1440ھ) بمطابق (18 ستمبر 2018ء) کو ہم سب کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ گئے۔
علامہ سید محمد علی حلو نے ساری زندگی دین اور شریعت کی خدمت میں گزاری۔ اللہ تعالی انھیں بنی اکرم ( صلى الله عليه وآله )، آئمہ اطهار عليهم السلام اور علماء اعلام کا جوار نصیب فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ بیشک اللہ ہی دعاؤں کا سننے والا اور انھیں قبول کرنے والا ہے۔