عزاءِ طویریج کے جلوس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں 50ہزار سے زیادہ علم جلوس کا حصہ ہوں گے

حضرت امام حسین(ع) سے محبت و مودت اور ولاء کے اظہار اور ان کی مدد و نصرت کے عہد کی تجدید کے حوالے سے محبان اہل بیت میں بہت سے طریقے اور رسومات معروف ہیں لیکن ان سب میں جو حیثیت عزاء طویریج (ركضة طويريج) کو حاصل ہے وہ کسی کو حاصل نہیں۔
سن1885ء ((1303هــ)) سے شروع ہونے والا یہ جلوس عزاء اس وقت دنیا کا امام حسین(ع) کی یاد میں نکلنے والا سب سے بڑا جلوس ہے کہ جو کربلا سے تقریبا 20کلو میٹر دور طویریج کے علاقہ میں رہنے والے افراد اور قبائل کی طرف سے نکالا جاتا ہے۔
عزاء طویریج کے جلوس کی انتظامیہ نے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے ساتھ مل کر جلوس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سال (50000) سے زیادہ علم اس جلوس میں عزاداروں نے اٹھاثے ہوں گے جن پر (ركضة طويريج) (واحسين) لکھا ہوا ہے ان علموں کو بیرون ملک سے درآمد کیا گیا ہے اور 12مقامات پر ان کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: