تصویری رپورٹ: عزاداری میں بچوں کی شرکت حسینی افکار کی نئی نسلوں تک منتقلی کا اہم حصہ ہے

عزاداری کے قیام اور عزاداروں کو خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے شعائرِ حسینی میں شرکت کسی خاص عمر سے مختص نہیں ہے بلکہ حسینی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ایک فرد حسینی مجالس میں مدعو ہے۔

بچوں کی حسینی تربیت اور آئندہ نسلوں تک شعائر حسینی کو منتقل کرنے کے لیے ہمارے لیے ضروری ہے بچوں کی عزاداری میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائيں تاکہ یہ حسینی مشن نسل در نسل منتقل ہوتا رہے۔

ہمیشہ دیکھنے میں آیا ہے کہ عزاداری میں شریک بچوں کا جوش وجذبہ بڑوں سے زیادہ ہوتا ہے لہذا ہمیں اس جذبے کو ثمرآور بنانے کے لیے ماتمی جلوسوں، عزاداروں اور زائرین کی خدمت اور مجالس عزاء وغیرہ جیسے عزاداری سے متعلقہ تمام امور میں بچوں کو ساتھ ساتھ رکھنا چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں شعائرِ حسینی کو بہتر طور پر قائم کر سکیں۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافرز نے ماتمی جلوسوں میں شریک بعض بچوں کی تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں آپ بھی انھیں ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: