شہداءِ کربلا میں شامل رسول اکرم(ص) کے صحابی ’’حارث بن نبہان‘‘

جن صحابہ کرام نے امام حسین(ع) کے ساتھ مل کر معرکہ کربلا میں حصہ لیا اور جام شہادت نوش کیا ان میں جناب ’’حارث بن نبہان‘‘ بھی شامل ہیں۔

جناب حارث بن نبہان مدینہ سے ہی امام حسین(ع) کے قافلہ میں شامل تھے، مکہ میں قیام کے دوران ہر موقع پر امام حسین(ع) کے ساتھ ساتھ رہے اور کربلا تک کے سفر اور اپنی شہادت تک اسلام اور حق کی سربلندی کے لیے اپنے وقت کے امام کی سرپرستی میں کوشاں رہے۔ جناب حارث بن نبہان نے معرکہ کربلا میں امام حسین(ع) کی ہمرکابی میں شہادت حاصل کر کے خود کو حق و انسانیت کی تاریخ میں امر دیا۔

جناب حارث بن نبہان کے والد حضرت حمزہ بن عبد المطلب کے غلام تھے۔ نبہان ایک بہادر شخص تھے جن کا انتقال حضرت حمزہ کی شہادت کے دو سال بعد ہوا(ذخیرة الدارین، الشیرازی، ص:۴۷۲)۔ اس لحاظ سے جناب حارث بن نبہان نے حضرت رسول اللہ(ص) کو درک کیا ہے (مع الركب الحسینی،ج‌۴، ص:۲۰۴)۔

حارث بن نبہان نے حضرت علی(ع) اور حضرت امام حسن(ع) کا ساتھ دیا اور حضرت امام حسین(ع) کے ساتھ کربلا میں آئے اور عاشوراء کے دن پہلے حملے میں شہید ہوئے (ابصار العین، سماوی، ص۹۸)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: