امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و اصحاب کی پیروی کرتے ہوئے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے عاشورائی محفل قرآن

روایات میں مذکور ہے کہ امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب نے شب عاشور تلاوتِ قرآن، عبادت اور مناجات میں بسر کی جس کی وجہ سے رات بھر خیموں سے شہد کی مکھیوں کے بھنبھانے کی سی آواز اٹھی رہی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و اصحاب کی پیروی کرتے ہوئے دس محرم کی رات عاشورائی محفل قرآن منعقد کی جس میں زائرین اور عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عاشورائی محفل قرآن برپا کرنے کے لیے حرم کے صحن میں موجود زائرین اور عزاداروں میں قرآن کے سپارے تقسیم کیے گئے اور ان سے ان کی باآواز تلاوت کی درخواست کی گئی بیک وقت سب کی طرف سے تلاوت کرنے پہ ایک خاص ماحول بن گیا اور ہر ایک پر خاص عاشورائی کیفیت طاری ہو گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: