روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف زائرینِ عاشوراء کو بغیر کسی وقفے کے مسلسل کھانا پیش کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ میں زائرین عاشوراء کو سروسز فراہم کرنے کے لیے جو لائحہ عمل طے کیا گیا اس میں سرفہرست روضہ مبارک کے مضیف کی جانب سے زائرینِ عاشوراء کو تبرک و نیاز پیش کرنا بھی شامل ہے لہذا مضیف کے ارکان متعدد مقامات پر زائرینِ عاشوراء میں کھانا، پانی، چائے اور دیگر مشروبات و مأکولات تقسیم کر رہے ہیں کہ جس کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔

مضیف کی طرف سے ناصرف زائرین بلکہ روضہ مبارک کے خدام اور ان کی مدد کرنے والے ہزاروں رضاکاروں کو بھی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

مضيف کے انچارج الحاج كاظم عبادة نے بتایا ہے کہ ہم نے عاشوراء کے موقع پر دسیوں لاکھ زائرین کی آمد کے پیش نظر کھانے کے خام مال، پانی اور مشروبات کی سٹوریج اور اضافی عملے کی فراہمی سمیت تمام انتظامات پہلے سے مکمل کر لیے تھے تاکہ زائرین عاشوراء کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: