انسانی موجوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے جلوس عزاء کا اختتام، روضہ مبارک حضرت عباس کا اپنے خدماتی اور سیکورٹی پلین کی کامیابی کا اعلان

عزاداروں کی تعداد کے حوالے سے امام حسین(ع) کی یاد میں برآمد ہونے والے سب سے بڑے جلوس عزاء (ركضة طويريج) مغرب کے قریب اختتام پذیر ہو گیا یہ جلوس آج 10محرّم الحرام 1440هـ (20 ستمبر 2018ء) کو زوال آفتاب یعنی ظہر کے وقت کربلا سے دو کلو میٹر کے فاصلے پہ واقع قنطرة السلام سے شروع ہوا اور مغرب تک اس میں عزادار شامل ہوتے رہے۔
اس جلوس کے اختتام پذیر ہوتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ترجمان نے پریس ریلیز کے ذریعے اعلان کیا کہ روضہ مبارک کے ادارہ نے عشرہ محرم اور خاص طور پر عاشورہ کے لیے امن و امان اور زائرین کی خدمت کے لیے جو لائحہ عمل تیار کیا تھا وہ بھرپور طریقہ سے کامیاب رہا ہے اور اب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اس لائحہ عمل کے دوسرے مرحلے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں کہ جس میں روضہ مبارک میں داخلے کے ڈھلوانی راستوں سے ریت کا ہٹانا، پورے روضہ مبارک اور اس کے گرد ونواح میں صفائی کر کے قالینوں کا بچھانا شامل ہے۔

واضح رہے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ’’سیکشن برائے مواكب و هيئات حسينيّة‘‘ کے سربراہ الحاج رياض نعمة السلمان نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس رجسٹرڈ حسینی انجمنوں اور مواکب میں سے اس سال (1440ھ) پندرہ ہزار (15000) عراقی اور غیر ملکی مواکب نے کربلا میں یومِ عاشوراء کے احیاء میں شرکت کی ہے۔ الحاج رياض نعمة نے مزید بتایا کہ ہمارے محدود اعداد و شمار کے مطابق یوم عاشوراء کے احیاء میں شریک غیر رجسٹرڈ مواکب کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ مذکورہ بالا مواکب اور حسینی انجمنوں نے اس دن کے احیاء کے سلسلہ میں ناصرف ماتم و زنجیر زنی کے ذریعے عزاداری برپا کی بلکہ انھوں نے زائرین اور دیگر عزاداروں کو سارا دن بغیر کسی وقفے کے پانی، کھانے اور چائے وغیرہ کی فراہمی بھی جاری رکھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: