روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی آئس فیکٹری کی طرف سے زائرین کو ایام عاشوراء کے دوران روزانہ 22000 سے زائد آئس بلاکس کی فراہمی

اس سال زیارت عاشوراء کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ کی وجہ سے برف کی مانگ اور مطلب میں بھی بہت اضافہ دیکھا گیا ۔برف کی بڑھتی ہوئی ضرورت کی پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آئس فیکٹری نےاپنی پیداوار کو بڑھاتے ہوئے یومیہ 20 ہزار سے 22000 برف کےبلاک تیار کیے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آئس فیکٹری میں تیارکردہ برف کو مواکبِ حسینی ،زائرین اور سڑکوں پر موجود ماتمی جلوسوں کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے واٹرنگ ڈویژن کو میہا کی گئی اس کے علاوہ العباس فائٹنگ سکواڈ کی یونٹس کو بھی برف کی فراہمی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آئس فیکٹری کی جانب سے کی گئی لیکن ان یونٹس کو فراہم کی جانے والی برف یومیہ پیداوار کے علاوہ تھی۔

برف کی ترسیل فیکٹری کی ٹمپریچر کنٹرولڈ گاڑیوں میں کی گئی۔ العباس آئس فیکٹری کی جانب سے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زائرین اور مواکب کی ضروریات کو پورا کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: