فوٹو گرافی کے عالمی مقابلے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی دوسری پوزیشن

روضہ مبارک حضرت علیہ السلام کے خدام کا علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں جیت اور سبقت لے جانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت الکفیل کے فوٹو گرافر مسٹر سمیر الحسین نے بحرین میں منعقدہ بین الاقوامی تصویری مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اس مقابلے کا انعقاد الحاج احمد ابن خمیس کی جانب سے بحرین میں کیا گیا تھا جس میں عرب ممالک کے 150 فوٹو گرافر نے شرکت کی ۔اس مقابلے میں جیوری کی جانب سے 500 تصاویر کو منتخب کیا گیا تھا۔

مسٹر سمیر الحسن نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کامیابی حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی نذر کرتا ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ اس مقابلے میں شرکت کے لیے میرے پاس بہت کم وقت تھا لیکن میرا یہ ایمان ہے کہ جس ادارے میں کام کر رہا ہوں وہاں کام کرنا ہی میرے لیے سب سےبڑا اعزاز اور عزت ہے ۔اپنے کام اور فرائض کی انجام دہی ہی میرے لیے کسی بھی دوسرے کام سے بڑھ کر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: