روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ کی جانب سے جمعرات کو 27 ستمبر 2018ء کو حوزہ علمیہ کے ممتاز عالم دین پروفیسر محمد علی الحلو کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تعزیتی اجلاس و مجلس ترحیم دونوں مقدس روضوں کے درمیان بین الحرمین میں منعقد کی جائے گی۔
مجلس میں پروفیسر سید محمد علی حلو کی فکری اور علمی خدمات اور جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا کیونکہ انہوں نے اپنی تمام زندگی مذہبی اسلام کی خدمت کرنے میں گزاری۔ پروفیسر محمد علی حلو 8 محرم الحرام 1440 ہجری بمطابق 18 ستمبر 2018ء کو وفات پا گئے تھے۔