امام حسین(ع) کی شہادت اور سانحہ کربلا کے ساتویں دن مقدس روضوں کے خدام کا ماتمی جلوس

اہلبیت(ع) کے ماننے والوں کی جانب سے رسومِ عزاء کا سلسلہ جاری ہے، شہادتِ امام حسین علیہ السلام کے ساتویں دن مومنین شہداء کربلا کے غم و حزن اور مصائب و مشکلات کو یاد کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ شہادت امام حسین علیہ السلام کی وجہ مومنین کے دلوں میں ایک ایسی آگ لگی ہوئی ہے جو کبھی نہیں بھجھے گی اور یہ آگ جب تک جلتی رہے گی جب تک امام زمانہ حضرت مہدی الحجۃ ابن الحسن(ع) آ کر ظالموں سے بدلہ نہیں لے لیتے۔

اسی مناسبت سے عاشورہ کے ساتویں دن روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے ایک ماتمی جلوس برآمد کیا جس میں امام زمانہ (عجل اللہ فرجھم) کو شہداء کربلا کا پرسہ پیش کرتے ہوئے اس بات کو یاد کیا گیا کہ شہادت کے ساتویں دن آپ کی قبر مبارک پر چراغ جلانے والا کوئی نہ تھا لیکن اب آپ کے یہ خدام آپ کے پاس حاضر ہیں۔

شھادت امام حسین علیہ السلام کے ساتویں دن خدام کا یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نکالا گیا تمام خدام نے ہاتھوں میں شمعیں اٹھائے ہوئے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری دی اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کو پرسہ پیش کیا۔ جلوس کے شرکاء سید الشہداء اور اہلبیت علیھم السلام کے حضور مرثیہ خوانی بھی کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: