اقوام متحدہ کے وفد کی علامہ صافی سے ملاقات اور عراق کے حلات پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کے ایک اعلی سطحی وفد نے 16 محرم الحرام 1440ھ بمطابق 26 ستمبر 2018ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت عراق میں اقوام متحدہ کے مشن کی ڈپٹی ہیڈ مسز ایلس ذالیول کر رہی تھیں۔

اقوام متحدہ کے اس وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی دام عزہ، سیکٹری جنرل اور سینیئر آفیشلز سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران عراق کو در پیش معاشی، اقتصادی، سماجی اور سیاسی مسائل پر تفصیلًا بات چیت کی گئی۔

وفد نے عراق میں روضہ مبارک کے کردار کے بارے میں بھی گفتگو کی اور روضہ مبارک کی انسانی و سماجی خدمات کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: