علامہ حلو کے ایصال ثواب کیلئے مابین الحرمین میں منعقدہ مجلس ترحیم میں ہزاروں مومنین کی شرکت

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے جمعرات 27 ستمبر 2018ء کو علامہ ‎ محمد علی الحلو کے ایصال ثواب کے لیے ما بین الحرمین میں مجلس ترحیم اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا کہ جس میں دونوں مقدس روضوں کے خدام کے علاوہ فوجی اہلکاروں، قبائلی سرداروں اور سیاسی و دینی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور علامہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ علامہ سيد محمد علی حلو(رحمه الله) 29جمادي الأولى 1376هجری (1958ء) کو نجف اشرف میں پیدا ہوئے، بغداد یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تعلیم حاصل کی، 1991ء میں صدامی حکومت کے خلاف بغاوت (انتفاضہ شعبانيہ) میں شرکت کی، جس کے بعد ملک چھوڑ کر ایران جانے پر مجبور ہو گئے۔ سن2004 میں واپس عراق آئے (مكتبة الإمام الصادق -عليه السلام-) کے نام سے لائبریری کی بنیاد رکھی۔ مرحوم کی چالیس سے زیادہ کتابیں ہیں جن میں بعض امام زمانہ(عج) اور حضرت عباس(ع) کے بارے میں بھی ہیں۔

بروز منگل (8 محرم الحرام 1440ھ) بمطابق (18 ستمبر 2018ء) کو علامہ حلو ہم سب کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ گئے۔ علامہ مرحوم نے اپنی تحریر و تقریر سے مذہب اہل بیت کی دن رات خدمت کی۔ خدا انھیں معصومین کے جوار میں اعلی مرتبہ عطا فرمائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: