روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آفیشل ویب سائٹ الکفیل گلوبل نیٹ ورک کی جانب سے خواتین کے لیے ’’ویب سائٹ فار وومینز لائبریری‘‘ کے نام سے ایک نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا ہے ۔ یہ ویب سائٹ بھی الکفیل نیٹ ورک کی ویب سائٹس کا حصہ ہے۔
اس ویب سائٹ کو کھولنے کے لیے درج ذیل لنک استعمال کیا جا سکتا ہے:
https://alkafeel.net/women_library/index.php
اس ویب سائٹ کی ڈیزائننگ اور پروگرامنگ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی ذیلی یونٹ انٹر نیٹ ڈویژن کے ماہرین نے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے۔
یہ ویب سائٹ مندرجہ ذیل سیکشنز پر مشتمل ہے۔
1ـ نیوز:۔ وومینز لائبریری کی سرگرمیوں اور تقریبات پر مشتمل ہو گی
2ـ ویڈیو لائبریری:۔ یہ اس ویژن کی جانب سے جاری کی گئی یا بنائی گئی ویڈیو پر مشتمل ہو گی۔
3ـ تصویری لائبریری:۔ لائبریری اور وہاں جاری سرگرمیوں کی تصاویر پر مشتمل ہو گی۔
4ـ آپ میری آئیڈیل ہیں:۔ اس سیکشن میں تاریخ اسلام کی ممتاز خواتین اور ان کے مختصر حالات زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گیں۔
5ـ آؤ مل کر پڑھیں اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی پبلیکیشنز پر مشتمل ہے۔
6ـ ریاض الزہراء:۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے خواتین کے ماہانہ چھاپے جانے والے رسالے ریاض الزہراء پر مشتمل ہے۔
7ـ المشکات:۔ لائبریری ڈویژن کے ماہانہ بلیٹن پر مشتمل ہو گا۔ اس میں فرینڈز آف لائبریری کی جانب سے بھیجی گئی تحریریں شائع کی جائیں گی۔
8ـ فرینڈز آف لائبریری :۔ اس سیکشن کا مقصد خواتین اور لوگوں میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا ہے جو بھی اس پروجیکٹ میں شمولیت کا خواہش مند ہو گا اسے اس سیکشن کی جانب سے شائع شدہ کسی ایک کتاب کو منتخب کر کے پڑھنا اور اس کے بعد کتاب کی شارٹ سمری بھجوانی ہو گی اس سمری کو کمیٹی میں پیش کرنے کے بعد المشکات کی ماہانہ بلیٹن میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ویب سائٹ مکمل طور پر خواتین چلا رہی ہیں اور لائبریری ڈویژن میں کام کرنے والی ان خواتین کو مختلف طرح کے کورسز کرانے کے بعد ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔