انسائیکلو پیڈیا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے تیار کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا تصنیفی و تالیفی پراجیکٹ ہے۔
اس انسائیکلو پیڈیا پر 98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ زیر تحریر انسائیکلو پیڈیا پر کیا جانے والا تمام کام مکمل طور پر حقائق و واقعات پر مشتمل ہے اور اسے ایک سپر وائزی کمیٹی کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔
اس تحریری پراجیکٹ کا سب سے بڑا مقصد ان اسباب اور محرکات کو ہائی لائٹ کرنا ہے جس کے تحت اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی حفظہ اللہ الوارف نے مقدس دفاع کا فتوی دیتے ہوئے عراقی عوام کو داعش کے ظلم و بربریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے لیے آمادہ کرتے ہوئے عراقی شہروں پر قابض داعش کو اپنے شہروں سے نکال باہر کرنے اور آخری فتح تک دہشت گرد اور گمراہ طاقتوں کے خلاف جہاد کرنے کا حکم دیا۔
یہ انسائیکلو پیڈیا 12 سے زائد جلدوں پر مشتمل ہے۔
اس کی پہلی جلد 6 حصوں پر مشتمل ہے ۔اس جلد میں شدت پسند تکفیری تحریکوں، دہشت گرد گروپوں اور سلفی تحریکوں کی تاریخ کے بارے میں تحریر کیا گیا ہے۔
دوسری جلد میں 1916 سے 2003 تک دینی قیادت کی حیثیت اور مقبولیت اور قومی معاملات میں ان کے کردار کے بارے میں تحریر کیا گیا ہے۔
تیسری جلد تین حصوں پر مشتمل ہے جو کہ 2016 کی صورتحال کے بعد ملٹری ایکشن دفاع کے مقدس فتوی اور جمعہ کے خطبات پر مستمل ہے
چوتھی جلد حوزہ علمیہ نجف کی ان کوششوں اور قربانیوں کے بارے میں ہے جو کہ حوزہ علمیہ کے علماء اور طلاب نے لوگوں کو داعش کے خلاف جہاد کرنے کے لیے تیار کرنے، مجاہدین اور فوجیوں کی لاجیٹیکل مدد، انسانی ہمدردی اور ریلیف کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں ہے۔ اس کے علاوہ حوزہ علمیہ کے علماء اور طلاب جو کہ داعش کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے کے بارے میں ہے۔
پانچویں جلد میں عراق کے مقدس روضوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ذکر ہے۔
چھٹی جلد میں میڈیا کے کردار اور عالمی اور مقامی سطح پر داعش اور اس جنگ کے بارے میں اٹھائی جانے والی آواز کے بارے میں ہے۔
ساتویں جلد کے دو حصے ہیں ۔پہلے حصے میں مواکب حسینی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور دوسرے حصے میں شہری اور سرکاری اداروں کی جانب سے کی جانے والی لاجٹک مدد اور انسانی ہمدردی کے تحت کئے جانے والے اقدامات کا ذکر ہے۔
آٹھویں جلد ان شہداء کے بارے میں ہے جنہوں نے دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں بلند مراتب اور عظمت حاصل کی۔
نویں جلد کا عنوان’’ دفاع کا مقدس اور متبرک فتوی محققین اور لکھاریوں کی نظر میں‘‘
یہ بھی دوحصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں فتوی کے بارے میں لکھے جانے والے آرٹیکلز اور تحریریں شامل ہیں جبکہ دوسرے حصے میں دفاؑ وطن کے لیے لڑنے والے ہیروز کی شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم ہیں۔
انسائیکلو پیڈیا کی باقی جلدوں میں عراق پر داعش کے قبضے اور اس کے بعد دفاعی جنگ اور فتح تک ادوار پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ شہداء اور جنگی حقائق کے بارے میں ڈاکومینٹریز اور تصاویر بھی اس میں شامل ہیں۔