مقدس روضوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کانفرنس کا انعقاد......

اس کانفرنس کا انعقاد امام الخوئی فاؤنڈیشن اور سائٹفک الائنس فار ریسرچ اینڈ ہیریٹیج کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس 8 اکتوبر کو منعقد ہو گی اور مختلف مذاہب ،فرقوں اور عقیدوں سے تعلق رکھنے والی 1000 سے زائد ممتاز شخصیات کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام تمام مسلمانوں اور خاص طور پر اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کے لیے محل عقیدت ہونے کے ناطے اس کانفرنس میں تمام مقدس روضوں کی نمائندگی کرے گا۔

کانفرنس میں بطور خاص روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے کی جانے والی ثقافتی اور علمی خدمات ،اعتدال پسندی اور مرکزیت کے لیے کی جانے والی کوششوں، تکفیری طاقتوں کے خلاف امت کو متحد کرنے اور ان قوتوں کو شکست دینے کے لیے کی جانے والی کاوشوں اور مسلم معاشرے میں فکری تنزلی کو ختم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے عملی اقدامات، مختلف پروگروموں اور منعقد کی جانے والی کانفرنسز کا ذکر شامل ہو گا۔

اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مختلف مکاتب فکر کے علماء اور رہنماوں کو قریب لانےکے مواقع پیدا کرنا ، درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا اور بین الاقوامی سطح پر مسلم امہ کے مقام اور وقار کو بحال کرنا ہے۔

کانفرنس کے دوران روضہ مبارک کی جانب سے اس تمام تجاویز اور پروپوزلز کو پیش کیا جائے گا جن کی بنیاد پر منصفانہ اور پر امن معاشروں کے قیام کو فروغ دیا جا سکتا ہے کہ جہاں اقلیتوں کے خلاف تشدد نہ ہو، بچوں اور خواتین کو حقوق اور عزت حاصل ہوں اور عالمی ترقی میں شرکت یقینی ہو۔

یہی وہ تجاویز ہیں جو مسلم امہ کو در پیش مسائل کے حل، مسلم امہ کی علمی اور انسانی ترقی، اور تحقیقی وعلمی اور فکری بیداری کا پیش خیمہ ہیں۔

اس کے علاوہ کانفرنس کے ضمن میں ایک تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی جس میں داعش کے ہاتھوں ہونے والی تباہی وبربادی کے عراق پہ اثرات ، عراقی تہذیبی اور ثقافتی ورثے کی تباہی اور داعش کے خلاف عراقیوں کی ثابت قدمی اور شجاعت اور محدود مدت میں داعش پر فتح اور ملک میں جاری بحالی کے اقدامات کو تصویروں کی مدد سےہائی لائٹ کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: