تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے زائرین کے لیے خصوصی ایپ: حقیبۃ الزائر

غم و حزن کے مہینے محرم الحرام اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ نے حقیبۃ الزائر یعنی زائرین کا بیگ کے نام سے ایک الیکٹرانک ایپ لانچ کی ہے

اس ایپ کو پہلے مرحلے میں اینڈرائڈ پاور سمارٹ فونز میں اس لنک کے ذریعے نصب کیا جا سکتا ہے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=alanbiaaturath.apps.visitorbag

اس ایپ کی ڈیزائننگ اس بات کو مد نظر رکھ کر کی گئی ہے کہ مقامات مقدسہ اور روضوں کی زیارت کے دوران زائرین کرام کو وہ تمام معلومات حاصل ہو سکیں جن کی انھیں کسی بھی حوالے سے ضرورت ہو سکتی ہے۔

یہ ایپ مختلف سیکشنز پر مشتمل ہے جیسا کہ

1ـ ڈائریکٹری آف حسینیہ کونسل: یہ مواکب حسینی ماتمی جلوسوں کی جگہ اور وقت کے بارے میں معلومات کے علاوہ مجالس حسینی اور دوسری مذہبی رسومات اور تقریبات کے بارے میں زائرین کو تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔

2ـ آئمہ معصومین علیھم السلام کی زیارات اور معروف دعائیں: اس سیکشن کے ذریعے زائرین کرام مذہبی تقریبات یا مناسبات سے متعلقہ زیارات پڑھ یا سن سکتے ہیں۔

3ـ مرکز برائے لا پتہ افراد اور گمشدہ اشیاء: یہ سیکشن مذہبی مناسبات کے دوران یا پھر کسی بھی وقت لا پتہ افراد یا گمشدہ اشیاء کا اعلان کرنے اور ڈھونڈھنے کی سروس کی فراہمی کرتا ہے۔

4ـ راستے میں رہنمائی: اس سروس کے تحت زائرین کو سڑکوں پر اہم مراکز اور خدمات کے بارے میں رہنمائی درج ذیل طریقہ کار کے تحت کی جائے گی:

سڑک یا راستے کے تصویری نقشے کو ڈسلپے کرنا، سڑک پر موجود اہم مقامات کی نشاندہی کرنا، زائرین کو مطلوبہ مقام پر پہنچنے کے لیے وقت اور فاصلے کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنا....

5ـ زائرین کے لیے رہنما میزبان: اس سیکشن کے ذریعے خاص مناسبات یا پھر کسی بھی وقت زائرین کرام کو مفت رہائش کی فراہمی یا پھر ان جگہوں کی نشان دہی و تشہیر میں مدد ملتی ہے جہاں زائرین کو رہائش فراہم کی جا رہی ہو۔

اس کے بارے میں معلومات کے حصول کے ممکنہ طریقہ کار یہ ہیں:

A: کسی بھی جگہ پر مفت رہائش کا ایڈریس وہاں کے زائرین کی گنجائش اور دوسری معلومات کی تشہیر۔ (یہ تشہیر انتظامیہ سے منظوری کے بعد شائع کی جائے گی۔)

B: شہر یا گنجائش کے لحاظ سے سرچ کرتے ہوئے زائرین کرام کے لیے مختص کئیے گئے رہائشی گھروں یا مقامات کی معلومات کی فراہمی،

6- فقہی مسائل: یہ سیکشن زائرین اور دیگر افراد کی جانب سے کیے گئے فقہی سوالات اور ان کے جوابات پر مشتمل ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے تراث الانبیاء انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تیار کی گئی ایپ کو دیکھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہ لنک استعمال کریں:

https://alkafeel.net/ar-news/index?id=5109&lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: