جرمنی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے ہفتہ ثقافت کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے ’’دا ویک آف ابو الفضل العباسؑ‘‘ کے نام سے جرمنی میں ایک کلچرل ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کی تقریبات کا آغاز اس مہینے کی 8 تاریخ کوہو گا ۔اس کلچرل ویک کا انعقاد جرمنی کے شہروں برلن، فرینکفرٹ اور گوٹیکن میں کیا جائے گا۔

یورپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے سيد أحمد الراضي الحسينينے اس تقریب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’کلچرل ویک آف ابو الفضل العباس(ع) ان تقریبات کا حصہ ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بیرون ملک منعقد کی جاتی ہیں اس سے پہلے بھی اس طرح کی فکر و ثقافتی تقاریب کا کامیاب انعقاد ترکی، انڈیا، ایران اور پاکستان میں کروایا جا چکا ہے ۔ اور اس دفعہ اس تقریب کے لیے جرمنی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس کلچرل ویک کے دوران بہت سی سر گرمیاں دیکھنے میں آئیں گی جن میں ایک ریسرچ کانفنرس بھی شامل ہے یہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور یونیورسٹی آف گوٹنگن کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس تین دن تک جاری رہے گی اس کانفرنس میں عراق اور جرمنی کے محققین برداشت، رواداری ، بقائے باہمی، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تحقیقی مقالات اور لیکچرز دیں گے۔

اس کلچرل ویک میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں روضہ مبارک کی جانب سے زائرین اور عراقی سوسائٹی کو فراہم کی جانے والی خدمات پر بات کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ان شہروں میں مذہبی اداروں کے وزٹس کیے جائیں ہیں اور فرینکفرٹ میں ایک نمائش بھی اس ویک کا حصہ ہو گی۔

اس بک فیر میں روضہ مبارک کی فکری و ثقافتی پبلیکیشنز کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس نمائش میں شرکت روضہ مبارک کی پبلیکیشنز کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: