روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے منعقد کیے جانے والے قمر کلچرل فورم کے تیسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سے منعقد کیے جانے والے قمر کلچرل فورم کے تیسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب شیخ کلینی کمپلیکس میں یکم اکتوبر 2018ء کو منعقد کی ہوئی، اس تقریب میں 150 شرکاء کے علاوہ عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت فورم میں شریک مہدی حسین نے حاصل کی۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ کی جانب سے شیخ حارث الراہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم نوجوانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ایسے فورمز نوجوانوں کے علم اور شعور میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ انہوں نے یہاں جو کچھ سیکھا اور حاصل کیا انہیں معاشرے اور روز مرہ زندگی میں پھیلائیں تا کہ ہم ایک کامیاب معاشرے کے حصول کی جانب گامزن ہو سکیں۔

شرکاء کی جانب سے مصطفی طالب نے خطاب کرتے ہوئے قمر فورم کے منتظمین، لیکچراز اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کے یہ دن ان کے زندگی کے بھرپور روشنی اور علم سے مزین دن ہیں۔

تقریب کے آخر میں شرکاء کو اعزازی اسناد اور تحائف دئیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: