الکفیل اکیڈمی آف ملٹری ریسکیو کی جانب سے کروائی جانے والی سپیشل ٹریننگ ’’کیمپ آف عاشورہ‘‘ اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل اکیڈمی آف ملٹری ریسکیو کی جانب سے کروائی جانے والی سپیشل ٹریننگ ’’کیمپ آف عاشورہ‘‘ شیخ کلینی کملیکس میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس ٹریننگ میں پاپولر اور بلائزیشن کے علی اکبر برگیڈ کے 18 جوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی گئی اس ٹریننگ کا دورانیہ سات دن پر مشتمل تھا۔

کیمپ آف عاشورہ کی اختتامی تقریب میں پاپولر یونیورستی آف بیبلون کے پروفیسرز کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں دفاع وطن کے شہداء کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

الکفیل اکیڈمی فارریسکیو کے میڈیکل سپر وائزر ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اکیڈمی پہلے بھی گزشتہ ٹریننگ سیشنز میں 300 جوانوں کو تربیت فراہم کر چکی ہے ۔اور گزشتہ منعقد کیے جانے والے تربیتی سیشنز ایک یورپی اکیڈمی کی زیر نگرانی کروائے گئے تھے۔

اور ہمیں فخر ہے کہ اس تربیت کا ہمیں بھر پور فیڈ بیک ملا اور دفاع وطن کی جنگ کے دوران سینکڑوں زخمیوں کی فوری طبی امداد دے کر جانیں بچائی گئیں جو کہ اس ٹریننگ کی اہمیت و ضرورت اور کامیابی کی ایک مثال ہے۔

انہوں نے ریسکیو ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو سائنسی و طبی طریقوں پر بروقت مدد فراہم کرنا ہی ان کی زندگیوں کو بچانے کی جانب اہم پیش رفت ہوتی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ریسکیو ٹریننگ میں نہ صرف لیکچرز بلکہ پریکٹیکل پرفارمنس ٹیسٹ بھی کروائے گئے۔

ٹریننگ کے شرکاء کی نمائندگی کرتے ہوئے سجاد حسین نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس ٹریننگ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے کورسز کا انعقاد دوران جنگ زخمیوں کی جانیں بچانے میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے ٹرینرز کا بھی بطور خاص شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد ہال میں موجود حاضرین کو اس ٹریننگ کے دوران دئیے جانے والے لیکچرز اور عملی تربیت پر مشتمل ایک ویڈیو بھی دیکھائی گئی۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کو اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: