امام زین العابدین(ع) کی شہادت کا پر سہ پیش کرنے کے لیے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے خدام کا ماتمی جلوس.....

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام 25 محرم سن 95 ہجری کو زہر سے شہید ہوئے کہ جو ہشام بن عبد الملک ملعون نے اپنے بھائی ولید بن عبد الملک ملعون کے دورِ حکومت میں امام علیہ السلام کو دھوکے سے کھلایا تھا۔ پوری دنیا میں رہنے والے محبانِ اھل بیت علیھم السلام 25 محرم کو حضرت امام سجاد علیہ السلام کے یومِ شہادت کو مکمل عقیدت واحترام اور حزن و ملال کے ماحول میں مناتے ہیں اور دنیا کے سامنے اسلام کا لبادہ اوڑھے ہوئے تاریخی و عالمی دہشت گردوں کے چہروں سے پردہ اٹھاتے ہیں۔

لہذا ہر سال کی طرح آج بھی حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی المناک شہادت کا پُرسہ پیش کرنے کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خدام کا ماتمی جلوس بعد از ظہر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے برآمد ہوا کہ جس میں دونوں حرموں کے خدام کے علاوہ مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دونوں حرموں کے خدام کا یہ ماتمی جلوس مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم میں پہنچا کہ جہاں مجلسِ عزاء اور ماتم کے بعد یہ جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کے پورے راستے پہ عزاداروں نے نوحہ خوانی اور پُر جوش ماتم کیا اور جوق در جوق لوگ اس جلوس میں شامل ہوتے گئے۔

اس بات کا ذکر کرتے چلیں کہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی المناک شہادت کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مسلسل کئی دن تک مجالسِ عزاء منعقد ہوئی اور معروف نوحہ خوانوں نے نوحہ خوانی کے فرائض سر انجام دئیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: