روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے انہدام کے المناک سانحہ کی یاد دلاتی ہوئیں تصاویر.......

۲۳ محرم الحرام ۱۴۲۷ ھ وہ المناک دن ہے جس میں دشمنان اہل بیت علیھم السلام روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے گنبد کو بم دھماکوں کے ذریعے شہید کر دیا اسی سانحہ کی یاد میں ہر سال الکفیل سکاؤٹس مابین الحرمین میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کرتے ہیں تا کہ دنیا تک دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائیوں اور اہل بیت علیھم السلام کی مظلومیت کو پہنچایا جا سکے۔

ہر سال کی طرح امسال بھی بروز جمعرات ۴ اکتوبر ۲۰۱۸ء کو مابین الحرمین میں الکفیل سکاؤٹس کی سالانہ تصویری نمائش کا افتتاح فکر و ثقافت سیکشن کے انچارج سید لیث موسوی نے اپنے مبارک ہاتھوں سے کیا۔

اس نمائش میں بم دھماکوں سے پہلے اور بعد کی تصاویر رکھی گئی ہیں اور اسی طرح سے نئی تعمیرات کی عکاسی کرنے والی تصاویر کو بھی اس نمائش میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہےسامراء میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری (ع) پہ ہونے والے دہشت گردانہ حملوں اور روضہ مبارک کو شہید کیے جانے کے المناک سانحہ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے اپنے ہر ممکن وسائل استعمال کیے ہیں اور اسی سلسلہ میں روضہ مبارک سر پرستی میں کام کرنے والے الکفیل سکاؤٹس نے اس المناک سانحہ کی یاد میں مابین الحرمین میں ایک تصویری نمائش لگائی ہے جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بہت بڑی تعداد آ رہی ہے۔ یہ نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: