نیو یارک کے معیاری وقت کے مطابق صبح دس بجے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عالمی کانفرنس اس موضوع کے تحت شروع ہوئی:’’ عادلانہ، پر امن اور جامع معاشرے کی تشکیل میں فکری صدارت کی بحالی‘‘
اس کانفرس کے انعقاد میں خوئی فاؤنڈیشن اور علمی الائنس برائے تحقیق و تراث کا تعاون بھی مقدس روضوں کو حاصل ہے ۔
دنیا کے مختلف مذاہب اور نظریات سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سکالرز اس کانفرنس میں شریک ہیں کہ جو دنیا کو امن کا گہوارہ بنوانے اور شدت پسندی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنی اپنی آراء دیں گے۔
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے اس کانفرنس میں تین مقالے جب کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے دو تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے۔