روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے كوتنكن یونیورسٹی میں ہفتہ ثقافت حضرت ابوالفضل العباس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ایک افتتاحی تقریب سے ہوا کہ جس میں علمی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد اور عراق کے سفارتخانہ کے عملہ اور عراقی کونصلیٹ نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے روضہ مبارک کے وفد کے سربراہ جواد الحسناوي نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کے حکم اور روضہ مبارک کی خارجہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس ہفتہ ثقافت کا انعقاد کیا گیا ہے کہ جس کا مقصد مختلف اقوام اور مختلف نظریات کے حامل افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانا، ایک دوسرے کو سمجھنا اور ایک پر امن معاشرہ قائم کرنے کی کوشش کرنا ہے اور ویسے بھی تمام ادیان کا مصدر و منبع ایک ہی ہے اور وہ اللہ تعالی کی ذات ہے اور اللہ ہی کی طرف سے اسلام اور دیگر مذاہب اس دنیا میں آئے ہیں کہ جن کا مقصد امن و آشتی اور رحمدلی کو فروغ دینا ہے، اس کانفرنس کا ایک بڑا مقصد شدت پسندی اور تکفیری نظریات کی حوصلہ شکنی کرنا اور نئی نسل کو اس کے آثار سے بچانا بھی ہے۔
عراقی کونسلر ڈاکٹر احمد جمعہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہفتہ ثقافت یورپ اور جرمنی کی معروف یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوا ہے اور یہ ہفتہ ثقافت ایک دوسرے سے ملنے ایک دوسرے کو سمجھنے اور تبادلہ خیال تھا بہترین موقع ہے۔