ماہ صفر....

صفر (صفر الخیر یا صفر المظفر) اسلامی سال کا دوسرا مہینہ ہے۔ صفر کا معنی خالی ہونے کا ہے. اس نام کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ یہ مہینہ محرم کے مہینے کے بعد ہے اور زمانہ جاہلیت میں کیونکہ لوگ محرم میں جنگ نہیں کرتے تھے، اس لئے صفر کے شروع ہوتے ہی لوگ جنگ کی طرف رجوع کرتے تھے اور گھر خالی ہو جاتے تھے اس لئے اس مہینے کو صفر کا نام دیا گیا ہے۔

ماہ محرم کی طرح یہ مہینہ بھی اہل تشیع کے نزدیک غم و حزن کا مہینہ ہے، حضرت پیغمبر اکرم(ص) کی رحلت، امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت، اور اربعین حسینی اسی مہینے میں ہے۔

اہل عراق کے لیے صفر کا مہینہ اس لیے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے کہ عراقی مومنین صفر کا آغاز ہوتے ہی یا تو اپنے گھروں سے کربلا کی جانب پیدل چل پڑتے ہیں یا پیدل جانےوالوں کے لیے پورے راستہ میں رہائش ، کھانے پینے اور دیگر خدمات کا بلا معاوضہ انتظام کرتے ہیں۔

ماہ صفر کی اہم دینی مناسبات:

اسیرانِ کربلا کی شام میں آمد(یکم صفر61ھ)

  • (ایک روایت کے مطابق) امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت (7 صفر50ھ)
  • چہلم حضرت امام حسین (ع)(20محرم 61ھ)
  • حضور اکرم (ص)کی وفات (28صفر 11ھ)۔ (ایک روایت کے مطابق) امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت(7 صفر50ھ)
  • ایک روایت کے مطابق امام رضا (ع)کی شہادت (آخر صفر 203ھ)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: