اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ’’ پُرامن بقاء باہمی و آشتی‘‘(انچارج مرکز العمید )

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے عالمی مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم کے انچارج ڈاکٹر ریاض عمیدی نے اقوام متحدہ کے نیو یارک میں قائم ہیڈ کوارٹر میں جاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک پرامن بقاء باہمی و آشتی ہے اسلام نے اسی اصول کو دینی اختلافات اور مختلف نظریات کے علاج کی بنیاد قرار دیا ہے آج کے اس دور میں یہ اصول غلط فہمیوں اور نامکمل واقفیت کا شکار ہے جس کی وجہ سے شدت پسند گروہوں اور تکفیری افکار کے حامل افراد کے ہاتھوں اسلام بد نام ہو رہا ہے اور لوگ صحیح راستے سے منحرف ہو رہے ہیں آج دنیا جس دور سے گزر رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے ہمیں اس اصول کو اپنانے اور اس کے نفاذ کی اشد ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ریاض عمیدی نے اس عالمی کانفرنس میں اپنی گفتگو کا موضوع قرآنی آیات میں بقاء باہمی و آشتی کو قرار دیا اور مختلف آیات کی روشنی میں اسلام کے پر امن نظریات کو بیان کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: