امریکہ کی ایک ریاست میں حضرت عباس(ع) کی ضریح مبارک کی شبیہ......

اقوام متحدہ میں جاری کانفرنس میں شرکت کے لیے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے نیو یارک کے قریب بنائے گئے حسینیہ جعفریہ کا دورہ کیا کہ جس کی خاص بات اس حسینیہ کا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے رقبہ کے برابر ہونا اور اس میں حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح مبارک کی شبیہ کا ہونا ہے ۔

اس دورے کے دوران وفد نے حسینیہ کے ٹرسٹیز سے ملاقات کی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا عَلَم حسینیہ اور اہل علاقہ کو ہدیہ کیا۔

حسینیہ کی انتظامی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر پرویز شاہ نے بتایا کہ اس حسینیہ کی بنیاد 1983ء میں رکھی گئی اور اسے دس ہیکٹر رقبہ پر قائم کیا گیا اور آہستہ آہستہ اس حسینیہ کے گرد مومنین کی تعداد بڑھتی گئی اور مومنین کی حضرت عباس علیہ السلام سے گہری عقیدت اور حضرت عباس علیہ السلام کو امام حسین علیہ السلام کا باب قرار دئیے جانے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس حسینیہ کے رقبہ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے رقبہ کے برابر توسیع کرنے اور اس میں حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کی شبیہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اور آج اس حسینیہ میں پاکستان میں بنائی گئی ضریح کی شبیہ موجود ہے کہ جو ہو بہو اصل ضریح کی مانند ہے اور اس حسینیہ کا رقبہ بھی حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے برابر ہے۔

یہاں ہر روز اور خاص طور پر چھٹی والے دن مومنین کی بڑی تعداد ضریح کی زیارت کے لیے آتی ہے اور کربلا آنے اور حقیقی ضریح کی زیارت کے شوق کو کسی حد تک پورا کرتی ہے۔

پرویز شاہ نے کہا کہ آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عَلَم کو ضریح کے اندر موجود صندوق قبر پر چادر کے طور پر چڑھانے سے یہاں کے مومنین کا ایک بہت بڑا خواب پورا ہو گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: