نیویارک میں پہلی مرتبہ روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عَلَم لہرائے گئے

روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے خوئی فاؤنڈیشن نیویارک میں روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عَلَم لہرائے. اس موقع پر مومنین کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔ نیویارک میں اس نوعیت کی پہلی تقریب ہے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد خوئی فاؤنڈیشن کے صدر شیخ فاضل السہلانی نے اس عزت افزائی پر دونوں مقدس روضوں اور وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر ریاض العمیدی نے شرکاء کے جوش و خروش اور جذبے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حاضرین کا یہ جذبہ ان کی امام حسین علیہ السلام سے گہری محبت اور وفاداری کا عکاس ہے۔ اسی جذبے کے تحت حاضرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے غم و خوشی کی مناسبات کا احیاء جاری رکھتے ہوئے ہیں....

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے نمائندے ڈاکٹر طلال کمیلی نے شرکاء سے خطاب کیا۔

اس کے بعد دونوں مبارک روضوں کے عَلَم باری باری لہرائے گئے۔ اس موقع پر مومنین کے ہاتھ دعا کے لیے بلند اور آنکھیں سانحہ کربلا کی یاد میں آنسوؤں سے بھر آئیں۔

عَلَم لہرانے کے بعد مجلس عزاء کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ان رسومات نیویارک اور دوسرے شہروں سے آئے ہوئے مومنین نے بھرپور شرکت کی۔ امریکہ جیسے دور افتادہ ملک میں ان علموں کا لہرانا حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے ان الفاظ کی تصدیق ہیں جو انہوں نے یزید کو مخاطب کرتے ہوئے کہے تھے ’’قسم ہے اس خدا کی کہ تم کبھی بھی مومنین کے دلوں سے ہماری یادوں اور محبت کو نکال نہیں پاؤ گے‘‘
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: