مسجد امام رضا(ع) نیدرزاکسن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا علم لہرا رہا ہے

جرمنی میں منعقد ہونے والے ہفتہ ثقافت کی تقریبات ضمن میں نیدرزاکسن کی مسجد امام رضاؑ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے عَلَم کی پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا کہ جہاں مومنین کرام کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں مسجد امام رضا پر روضہ مبارک حضرت عباس ع کا عَلَم لہرایا گیا۔

اس موقع پر سید محمد علی بحر العلوم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ مذہب سے لگاؤ، اتحاد و اتفاق کا قیام، وطن سے محبت اور احیائے مجالس امام حسینؑ وقت کی اہم ترین ضروریات ہیں۔

اس کے بعد جواد الحسناوی نے خطاب میں کہا: ’’مسجد امام رضاؑ پر روضہ مبارک حضرت عباسؑ کے عَلَم لہرانے کی تقریب کا انعقاد سید احمد الراضی کی تجویز پر کیا گیا ہے۔ یہاں اس تقریب کا انعقاد اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی شرکت مسلم افراد پر بہت عظیم اثرات مرتب کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: