روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کا وفد مرکز امام رضا(ع) گوتینگن میں

مرکز امام رضاؑ نے جرمنی آئے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں گوتینگن کے مومنین کے علاوہ مختلف شہروں میں اسلامی مراکز کے نمائندوں، صحافیوں اور دانشوروں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور مومنین کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا اور اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی جانب سے سید محمد علی بحر العلوم نے تقریب سے خطاب کیا سید بحرالعلوم نے اپنی خطاب میں کہا کہ ہمیں اہل بیت علیھم السلام کے افکار پر استقامت سے قائم رہنا چاہئیے اور ہمیں معاشرے میں رویوں اور عملی کردار سے اس فکر کی نمائندگی کرنی چاہیے۔

تقریب کے اختتام پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی جانب سے مرکز امام رضا علیہ السلام کے تعمیراتی کام کی تکمیل پر ایک متبرک تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: