اقوام متحدہ کے ہیڈ آفس میں نامور شخصیات تصویر کھینچوانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت کیوں لینا چاہ رہی ہیں

کربلا کے مقدس روضوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے مفکرین اور دانشوروں کو اشتیاق اور عقیدت کے ساتھ ایک جانب تیزي سے اکٹھا ہوتا اور تصویر کھینچوانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لیتا ہوا دیکھا گیا۔

یہ مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پر لہرانے والے علموں کو ہال میں زیارت کے لیے لایا گیا علموں کے آتے ہی ہر ایک ان سے متبرک ہونے اور ان کے ساتھ تاریخی تصویر کھینچوانے کے لیے اسی جانب کھینچا چلا آیا.....

اور یہ سب بلا تفریق تمام لوگوں کے دلوں میں امام حسین(ع) اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس(ع) کی حقیقی محبت اور عقیدت کی واضح تصویر ہے.....
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: