خوئی فاؤنڈیشن کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباسؑ کے وفد کے اعزاز میں تقریب اور اسناد

نیویارک میں قائم خوئی فاؤنڈیشن کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباسؑ کے وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی اور جس میں روضہ مبارک کے وفد کی کاوشوں کے اعتراف اور خراج تحسین کے لیے انھیں اعزازی اسناد پیش کی گئيں۔ خوئی فاؤنڈیشن کے اراکین نے روضہ مبارک حضرت عباسؑ کے وفد کو (عادلانہ، پرامن اور جامع معاشرے کی تشکیل میں فکری صدارت کی بحالی) کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کی کہ جو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے الخوئی فاؤنڈیشن اور علمی الائنس برائے تحقیق و تعلیم کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

خوئی فاؤنڈیش نے کانفرنس کے انعقاد کے لیے پچھلے پانچ مہینے سے کی جانے والی انتظامی کاوشوں، کانفرنس کے منتظمین اور روضہ مبارک کے وفد کے اراکین کی کوششوں کو بے حد سراہا۔

یہ تقریب خوئی فاؤنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر میں تنظیم کے صدر شیخ فضل سہلانی اور تنظیم کے اراکین کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

شیخ سہلانی کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفد کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’’ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑی مدد تھی۔ ہم دونوں مل کر پہلی بار اقوام متحدہ میں ایک عالمی سطح کی تقریب کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے لیے ہم دونوں کے درمیان کافی عرصے سے مشاورت اور میٹینگز کا ایک سلسلہ جاری تھا جس کے نتیجہ میں ہم موجودہ حالات کے تناظر میں اس کانفرنس کے لیے جنرل گائیڈ لائنز اور موضوعات طے کر پائے۔ ہمیں اس کانفرنس کے بہت مثبت نتائج ملے۔ ایسے پروگرامز کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے جو کہ اسلام کی سچائی اور حقیقت کو پیش کر سکیں۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ کانفرنس واقعا حیرن کن اور مثالی تھی اور کامیاب عالمی کانفرنسز میں سے ایک تھی، مجھے امید ہے کہ ہم مستقبل میں بھی اس کام کو جاری رکھیں گے اور یہ اس ٹیم کے لیے ایک بہت بڑی عزت ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ریاض العمیدی نے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے تنظیم نے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے ہمارے ساتھ جس طرح تعاون کیا وہ ایک قابل تحسین اور مثالی جذبہ ہے۔ جس طرح کانفرنس کے حاضرین اور شرکاء نے اس تقریب کو سراہا اور فیڈ بیک دیا یہ سب حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی فضل اور مہربانی ہے۔ یہ واقعتا ایک کامیاب تجربہ رہا اور کانفرنس میں موجود پیش کیے گئے تحقیقی پیپرز نہایت شاندار تھے، وہ تمام تقاریب جو اس کانفرنس کے ضمن میں منعقد ہوئیں وہ سب کی سب بہترین تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: