اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں شعبہ انجینیئرنگ اینڈ مینٹینس نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے درمیان پُل نصب کر دیا ہے

ہر سال کی طرح امسال بھی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ انجینیئرنگ اینڈ مینٹینس نے زیارت اربعین سے پہلے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے درمیان لوہے سے بنا ایک عارضی پُل نصب کر دیا ہے تاکہ شدید رش کے دوران زائرین کرام کو دونوں روضوں تک رسائی کے لیے ایک متبادل راستہ فراہم کیا جا سکے اور زیارت اربعین کے موقع پر نکالے جانے والے عزاداری جلوس بغیر کسی روکاوٹ کے با آسانی حرکت کر سکیں۔

اس عارضی پُل کی تنصیب جہاں زائرین کرام کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتی ہے وہی بد انتظامی، افراتفری اور شدید رش کے دباؤ کو بھی کم کرنے میں مدد گار ہے۔

اس پُل کی چوڑائی 8 میٹر ہے اور یہ دو حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصہ 4 میٹر کا ہے اور اس کی بلندی 4 میٹر سے زائد ہے اس پل میں دونوں اطراف لکڑی کے ٹکڑے بھی نصب کیے گئے ہیں اور ہر ٹکڑے کی لمبائی 204 میٹر ہے اور چوڑائی 1.22 میٹر ہے تا کہ پُل پر سے گزرتے ہوئے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زیارت اربعین کے موقع پر سیکورٹی اور خدمات کے حوالے سے بھی اپنے تمام تر انسانی اور مالی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ایک جامع پروگرام مرتب کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: