اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں کربلا کے مقدس روضوں کے بغیر یہ کامیاب اور تاریخی کانفرنس ممکن نہ تھی

نیو یارک میں خوئی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ فاضل السہلانی نے الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا: پہلی بین الاقوامی کانفرنس ’’عادلانہ، پُر امن اور جامع معاشرے کی تشکیل میں فکری صدارت کا کردار وبحالی‘‘ جو کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اس مہینے کی 8 تاریخ کو امام خوئی فاؤنڈیشن اور دا سائٹفیک الائنس فار ریسرچ اینڈ ہیریٹیج کے تعاون سے کربلا معلی کے مقدس روضوں کی جانب سے منعقد کروائی گئی تاریخ میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی کانفرنس تھی جن میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر جمع ہوئے اور انہوں نے اسلامی معاشرے کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام ممکنات پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ایک تاریخی قدم ہے اور مقدس روضوں کی شمولیت کے بغیر ہم یہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ کیونکہ اس کانفرنس میں سب سے ٹھوس اور اہم عنصر یہی مقدس مقامات اور ان سے مربوط عظیم ہستیاں تھیں جو کہ نہ صرف اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والوں بلکہ تمام مسلمانوں اور حتی کہ غیر مسلمانوں کے دلوں میں بھی ایک بلند اور خاص مقام کی حامل ہیں ۔حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے نانا کی امت کی اصلاح کے لیے جو قیام کیا وہ درحقیقت حق کا باطل کے خلاف قیام تھا اور وسیع تر معنوں میں کائنات کی تمام سچائیوں کا تمام باطل قوتوں کے خلاف قیام تھا ۔اور آپ ؑ تمام انسانیت کے محسن اور ہادی ہیں ۔اس لیے دوسرے مذاہب کے ماننے والے بھی اس نام اور اس کام کی عزت و قدر کرتے ہیں ۔وہ روحانی ، فکری ،ثقافتی غرض کہ ہر لحاظ سے ان ہستیوں سے متاثر ہیں اور ان کی امام حسین علیہ السلام سے محبت ناقابل بیان ہے۔ اور اس کانفرنس کی کامیابی کی بنیادی وجہ بھی یہی نام اور کربلا کے مقدس مقامات ہی ہیں۔

یہ بات خصوصی طور پر قابل ذکر ہے کہ کانفرنس کے ختم ہونے کے بعد ہمیں دوکام کرنے ہیں۔ پہلا یہ کہ ہمیں کانفرنس سے جو بھی آؤٹ پٹ ملا ہے اسے عملی طور پر اپنانا اور لاگو کرنا ہے اور دوسرا کام یہ کہ اسی کانفرنس کے دوسرے مرحلے کی منصوبہ بندی اور تیاری کرنا ہے اور ان شاء اللہ اس کانفرنس کا دوسرا سیشن اپنے عنوان اور شرکت کے لحاظ سے زیادہ مضبوط اور جاندار ہو گا۔

انہوں نے اختتامی کلمات میں کہا کہ ہم نجف اور کربلا کو اسلامی تعلیمات اور عملی حوالے سے بلند ترین مقامات پر لے جانے کے لیے مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: