روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کا نیویارک میں الغدیر فاؤنڈیشن اور مرکز امام علی(ع) کا دورہ

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بین الاقوامی کانفرنس میں شامل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے نیویارک میں واقع مختلف اسلامی مراکز اور مذہبی انسٹی ٹیوٹس کا دورہ بھی کیا جو کہ وہاں رہنے والے مسلمانوں اور مومنین کی دیکھ بھال اور مدد کرتے ہیں ۔ان مراکز کا وزٹ کرنے کا ایک مقصد اس طریقہ کار اور اقدامات کو جاننا ہے جن کے تحت یہ مراکز اپنے معاملات کو چلاتے ہوئے درپیش مسائل کو حل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویسے بھی ان مراکز میں مقدس مقامات کے وفود کا جانا ان اداروں اور ان کے رفاعی کاموں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔

نیو یارک میں جن مراکز کا وفد نے دورہ کیا ان میں الغدیر اسلامک فاؤنڈیشن جو کہ ایک مذہبی اور ثقافتی ادارہ ہے۔ یہ فاؤنڈیشن نیویارک کے مغربی حصے میں واقع ہے ۔

وفد کا استقبال شیخ معن السہلانی نے انتہائی گرمجوشی سے کیا۔ اس کے بعد فاؤندیشن کی سر گرمیوں پر ایک مختصر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فاؤنڈیشن تارکین وطن مسلمان خاندانوں کے معاشرے میں بہتر انضمام اور ان کے بچوں کی تعلیم اور صحت کے لیے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے ان کو ہر ممکن مالی اور سماجی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ فاؤنڈیشن قرآن پاک کی تعلیمات اور ترویج کے لیے بھی مختلف کورسز کا اہتمام رہتی ہے۔ اہل بیت علیھم السلام فکر اور تعلیمات کو معاشرے تک پہنچانا فاؤندیشن کی اہم ذمہ داری ہے تاکہ اہل بیت(ع) کی افکار سے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں کو منور کر کے معاشرے اور دنیا میں اسلام کی نمائندگی کی جا سکے۔

دوسرا مرکز جہاں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے وزٹ کیا وہ مرکز امام علی ؑ ہے کہ جو نیویارک کے اہم اسلامی مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ مرکز تارکین وطن کی کفالت اور مدد کرتا ہے۔

مرکز امام علی کے رکن سید علی رضوی اور وہاں کے مومنین نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد وفد کو ادارے کے قیام کے بارے میں مختصر معلومات دی گئیں۔ مرکز امام علی ؑ کی انتظامیہ نے خصوصی طور پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی مقدس مقام کے نمائندوں کی جانب سے کیا جانے والا یہ پہلا وزٹ ہے اس سے پہلے کبھی کسی روضہ مبارک نے یہاں نہیں کیا اور ہم دعا گو ہیں کہ یہاں آنے کے مقاصد کے حصول میں خدا آپ کو کامیاب و کامران کرے اور اسلام کی حقیقی اور واضح صورت پھیلانے میں خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔

وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق عباس معن نے کہا ’’مسلمانوں کا آپس میں مسلسل رابطے میں رہنا اور اتحاد واتفاق ہی اس سوسائٹی میں اپنی شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے سب سے اہم اور معاون عنصر ہے ایک دوسرے کے مسائل سے واقفیت، دوسری کمیونٹیز کے لیے متاثرکن اور مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی اور تارکین وطن کی ان معاشروں میں بہتر طریقے سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھی بہت ضروری ہے ۔اور مقامات مقدسہ خصوصا روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان بہتر تعلقات اور رابطہ سازی کے لیے اپنی تبلیغات اور اقدامات کے ذریعے ایک پل کا کرادار ادا کیا ہے تاکہ مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: