تمام عراقی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلاب کا مشترکہ جلوس عزاء

عراقی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور سٹوڈنٹس نے شھادت امام حسین(ع) کی یاد میں امام حسینؑ سے تجدید عہد اور تعزیت کے لیے 3 صفر 1440 ہجری بمطابق 13 اکتوبر 2018ء کو ایک جلوس عزاء نکالا۔

اساتذہ اور طالب علموں نے خود کو گروپس میں تقسیم کیا ہوا تھا اور ہر گروپ حضرت امام حسین علیہ السلام کے انصار و ساتھیوں میں سے کسی ایک کا نام لیے ہوئے عراقی پرچم اور سیاہ بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

جلوس عباس روڈ سے شروع ہوا اور باب قبلہ سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوا اور ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوا۔ جہاں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

جلوس کے شرکاء نے اپنے نعروں سے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کبھی حضرت امام حسین علیہ السلام کے راستے سے ہٹنے والے نہیں اور ہمیشہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے اصولوں پر کاربند رہیں گے۔

عزاداری کے اس جلوس میں حسب روایت عراق کی تمام جامعات کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس شریک تھے جن کا پس منظر مختلف مذاہب اور مختلف فرقوں سے تھا اور یہ تمام شرکاء تمام نظریات سے بالاتر ہو کر حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرچم تلے جمع تھے اور تمام دنیا تک یہ پیغام پہنچا رہے تھے کہ عراقی عوام متحد ہیں اور کسی بھی طرح کی تقسیم کے مخالف ہیں عراقی عوام تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ عزاداری کا جلوس اس بات کا اعلان ہے کہ ہم سب حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے پرچم تلے جمع ہو کر ان کے راستے کی جانب گامزن ہیں اور تمام دنیا تک یہ پیغام پہنچا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: