الکفیل سکاؤٹس کی جانب سے نجف اشرف میں جلوس عزاء.....

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکر و ثقافت کی ذیلی یونٹ الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے شہادت سید الشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک تعزیتی جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ الکفیل سکاؤٹس کی جانب سے یہ جلوس نجف اشرف میں برآمد ہوا جس میں الکفیل سکاؤٹس کے چائلڈ یونٹ کے 200 سے زائد ارکان نے حصہ لیا۔

روضہ مبارک امام علیؑ میں پہنچنے پر سکاؤٹ بچوں نے امیر المومنین حضرت علیؑ کو سید الشھداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت و مصائب کا پرسہ پیش کیا۔

جلوس عزاء میں شریک سکاؤٹس نے اس موقع پر نوحہ خوانی کی اور مجلس عزاء بھی برپا کی۔ اس موقع پر ایک سکاؤٹ بچے نے روز عاشورہ حضرت عباس علیہ السلام کے دئیے گئے خطبہ کو پڑھا اور کربلا کے المناک سانحہ پر روشنی ڈالی۔

آخر میں شیخ محمود الصافی نے بچوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے ایک لیکچر دیتے ہوئے کہا ’’آئمہ اطہار علیھم السلام اور اہل بیت علیھم السلام ہمارے بہترین ہادی اور رہنما ہیں۔ ہمارے لیے بہترین راستے کا انتخاب ان عظیم ہستیوں کی پیروی کرنے میں ہے اور ہمارے لیے بہترین درس حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی میں پوشیدہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: