روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا کے راستہ میں واقع اپنی تمام خدماتی سائٹس کو بحالی کے بعد زائرینِ اربعین کیلئے کھول دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے انجینرنگ اینڈ مینٹینس ڈیپارٹمنٹ نے اربعین کی تیاریوں کے سلسلہ میں روضہ مقدسہ کی مختلف سائٹس پر تعمیر اور مرمت کا کام مکمل کرتے ہوئے ان سائٹسوں کو زائرین کرام کی سہولت اور خدمت کے لیے کھول دیا ہے۔

مضيف الخارجي للعتبة العبّاسية المقدّسة (نجف کربلا روڈ)، مضيف العتبتين المقدّستين الحسينيّة والعبّاسية (نجف کربلا روڈ)، مجمّع العلقمي (بابل كربلا روڈ)، مجمّع الشيخ الكليني (بغداد كربلاروڈ) وغیرہ میں تعمیر اور بحالی کے لیے کیے جانے والوں کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1ـ زائرین کرام کی کثیر تعداد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ انجینرنگ اینڈ مینٹیننس نے نئے سینیٹری کمپلیکس (واش رومز) تعمیر کیے ہیں، ان واش رومز اور وضو خانوں میں زائرین کرام کے لیے تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔

2ـ نئے سینیٹری کمپلیکس کی تعمیر کے علاوہ پرانے واش رومز کی مرمت اور بحالی کا کام بھی اس پروجیکٹ میں شامل تھا۔ اس کے تحت پرانے واش رومز میں نئی واٹر سپلائی وائرنگ اور مرمت، خراب دروازوں کی تبدیلی اور نئے بلب لگانا شامل ہیں۔

3ـ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سائٹس میں بڑے ہالز اور بڑے صحنوں کو زائرین کرام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیل یا لکڑی کے سٹرکچرز لگا کر خواتین اور مرد حضرات کے لیے علیحدہ علیحدہ پورشنز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

4ـ ان سائٹس میں کھانا اور گوشت محفوظ رکھنے کے لیے مزید بڑے بڑے ریفریجیٹرز بھی مہیا کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کرام کو بلا تاخیر طعام کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

5ـ روضہ مبارک کی سائٹس میں اندرونی اور بیرونی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت بھی اس پروجیکٹ میں شامل تھی اور یہ کام بھی پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔

6ـ ان سائٹس میں بڑی بڑی ایل۔ ای۔ ڈیز بھی لگائی گئی ہیں ان سکرنیز کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں جاری تمام تر سر گرمیاں، زیارتی رسومات اور عزاداری براہ راست نشر کی جائے گی۔ یہ سکرینز روضہ مبارک کے شعبہ انجینرنگ پروجیکٹس کے ذیلی یونٹ ڈویژن آف کیمونیکیشن کے تعاون سے لگائی گئیں ہیں۔

7ـ زائرین کے آرام اور سہولت کے پیش نظر ان سائٹس پر نئے پنکھوں، ائر کولرز اور ائر کنڈیشنز کی بھی تنصیب کی گئی ہے تاکہ زائرین کرام کو راستے میں گرم موسم اور تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے آرام دہ ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: