روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ’’مبلغ قرآن‘‘ پروجیکٹ

قرآن پاک کی تعلیمات کی ترویج و اشاعت اور خصوصا نوجوانوں کو ان آفاقی تعلیمات سے آگاہی اور ان کے دلوں کو قرآن کی تعلیمات ہم آہنگ کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےقرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ’’مبلغ قرآن‘‘ نامی پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

اس پروجیکٹ کا مقصد نواجوانوں کا ایک ایسا گروپ تیار کرنا ہے جو اللہ اور اہل بیت علیھم السلام کی رہنمائی میں صحیح اسلامی تعلیمات سے بہرہ مند ہو۔ اس مقصد کے لیے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 2018ء میں میں کرائے گے سمر قرآن کورس کے شرکاء میں سے 50 قابل سٹوڈنٹس کو منتخب کیا گیا ہے۔

’’مبلغ قرآن‘‘ پروجیکٹ چار مہینوں پر مشتمل ہے اس پروجیکٹ میں نوجوانوں کو حفظ قرآن کے ساتھ فقہ، عقائد، اخلاقیات اور آئمہ اطہار علیھم السلام کی سیرت پر لیکچرز دئیے جائیں گے۔

یہ پروجیکٹ ماہر اساتذہ کے زیر نگرانی کروایا جائے گا اور اس کورس میں شامل طالب علموں کو بلا معاوضہ ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: