گمشدہ اور راستہ بھولنے والے افراد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مراکز کا جال بچھا دیا ہے

اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ کروڑوں زائرین کربلا آتے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد مختلف شہروں سے پیدل سفر طے کر کے کربلا آنے والے زائرین کی بھی ہوتی ہے اس جمع غفیر میں بہت سے افراد اپنے ساتھیوں سے بچھڑ جاتے ہیں یا راستہ بھول جاتے ہیں ان افراد کی مدد اور رہنمائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹیلی کمینیکیشن سیکشن نے کربلا آنے والے راستوں، کربلا کے تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے مراکز قائم کیے ہیں جن میں اس مقصد کے لیے جدید ترین رابطہ نظام نصب کیا گیا ہے تا کہ جلد سے جلد گمشدہ یا راستہ بھولنے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی موبائل اور انٹر نیٹ کمپنی (الکفیل امنیۃ) نے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لیے تمام مراکز کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور زائرین کو مفت کال کی سہولت کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: