روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے زیارت اربعین کے موقع پر 200 سے زائد قرآنی مراکز کھولے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے زیارت اربعین کے موقع پر 200 سے زائد قرآنی مراکز کھولے ہیں۔ یہ مراکز ان شاہراہوں اور راستوں میں قائم کیے گئے ہیں جنہیں زائرین کربلا آنے کے لیے زیادہ تر استعمال کرتے ہیں۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جناب شیخ جواد النصراوی نے کہا کہ ان مراکز کے کھولنے کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:

1- قرآن پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا سکھانا خصوصا وہ آیات یا سورتیں جو کہ واجب نمازوں میں شامل ہیں۔

2ـ قرآن پاک سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا۔

3ـ ہر مرکز میں ختم القرآن کا اہتمام کرنا

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مراکز مثنی، بابل، نجف اور کربلا کے اضلاع میں مرکزی شاہراہوں پر قائم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بغداد کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ اور نجف کربلا روڈ پر بھی مراکز بنائے گئے ہیں یہ مراکز ان اضلاع میں موجود قرآن انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخوں کے زیر انتظام کام کر رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہم مسلسل چار سال سے زیارت اربعین کے موقع پر زائرین کی رہنمائی اور قرآن آگاہی کے لیے یہ مراکز کھول رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: