روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نجف اشرف میں واقع ذیلی تعلیمی ادارے الکفیل یونیورسٹی کی طرف سے درسی سال (2018 / 2019) کے لیے مختلف شعبوں کی فیسوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
1: میڈیکل اینڈ ہیلتھ ٹیکنیکل کالج:- (كلّية التقنيّات الطبّية والصحيّة)
الف- Department of pathological Analysis techniques (قسم تقنيّات التحليلات المرضيّة)
کے لیے میٹرک میں کم از کم (80%) نمبر لینے والے طلاب داخلہ کی درخواست دے سکتے ہیں اور ان کی سالانہ فیس (3.000.000) کی بجائے(2.250.000) عراقی دینار ہو گی۔
ب- Department of Medical Physics techniques (قسم تقنيّات الفيزياء الطبّية)
کے لیے میٹرک میں کم از کم (75%) نمبر لینے والے طلاب داخلہ کی درخواست دے سکتے ہیں اور ان کی سالانہ فیس (2.650.000) کی بجائے(2.250.000) عراقی دینار ہو گی۔
2: ٹیکنیکل انجینیئرنگ کالج:- (كلّية الهندسة التقنيّة)
Computer Technology Engineering Department (قسم هندسة تقنيّات الحاسوب)
کے لیے میٹرک میں کم از کم (70%) نمبر لینے والے طلاب داخلہ کی درخواست دے سکتے ہیں اور ان کی سالانہ فیس (2.000.000) کی بجائے(1.500.000) عراقی دینار ہو گی۔
3: ٹیکنیکل انجینیئرنگ کالج کےComputer Technology Engineering Department میں درسی سال(2018-2019) کی سیکنڈ شفٹ میں داخلہ لینے والے نئے طلاب کی فیس (2.000.000) کی بجائے (1.750.000) ہو گی۔
4: لا کالج (كلّية القانون)
کے لیے میٹرک میں کم از کم (65%) نمبر لینے والے طلاب داخلہ کی درخواست دے سکتے ہیں اور ان کی سالانہ فیس (1.500.000) کی بجائے(1.000.000) عراقی دینار ہو گی۔
مزید معلومات کے لیے مندجہ ذیل پتہ، ویب سائٹ یا فون نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
جامعةُ الكفيل/ شؤون الطلبة/ شارع الكوفة / قرب مرقد الصحابيّ ميثم التمّار(رضي الله عنه)/ نجف اشرف/ عراق.
http://alkafeeluc.edu.iq
(009647601839901)
(009647803880900).