جنرل کمپنی آف ریلویز نے اربعین امام حسین(ع)  کے موقع  پر زائرین  کیلئے 24 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے

جنرل کمپنی آف ریلویز نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر زائرین کیلئے 24 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرینیں آج سے چار مختلف مقامات کے لیے چلائی جائیں گی۔ ریلویز کے میڈیا ڈائریکٹر عبد الستار محسن نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ ریلویز نے زائرین کرام کی سہوت اور ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عراق کے وسطی اور جنوبی علاقوں سے کربلا تک کے لیے 24 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹرینیں ہفتہ 10 صفر 1440 ھ بمطابق 20 اکتوبر 2018 سے چار مختلف شہروں سے کربلا کے لیے چلائی جائیں گی جو کہ یہ ہیں:

1:۔ بغداد ۔کربلا

2:۔ بصرہ -کربلا

3:۔ سوق الشیوخ ۔ کربلا

4:۔ دیوانیہ ۔کربلا

ریلویز کی ان سروسز کا کرایہ علامتی ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: