روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سروسز سائٹس زائرین کے استقبال کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ سرگرم عمل ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرین کی خدمت کے لیے بنائی گئی سائیٹس جن میں کہ مہمان خانے، ڈائننگ سائٹس اور سینیٹری کمپلیکسس شامل ہیں زائرین کرام کی خدمت کے لیے اور انھیں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سروسس سائنٹس کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سائٹس کی تعمیر اور بحالی کے بعد ہم زائرین کرام کی خدمت کے لیے تیار ہیں اور ان کے منتظر ہیں نجف کربلا روڈ پر واقع آؤٹر ہوسٹ کمپلیکس (مضيفُ العتبة العبّاسية المقدّسة الخارجي)گزشتہ کئی روز سے زائرین کرام کو طعام اور رہائش کی سہولیات دے رہا ہے اس کے علاوہ بابل کربلا روڈ پر واقع القمی کمپلیکس، نجف کربلا روڈ پر واقع ام البنین کمپلیکس، بغداد کربلا روڈ پر واقع شیخ الکلینی کمپلیکس زائرین کرام کو خدمات فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہیں ۔

ان سروسز سائٹس کی تیاریاں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات درج ذیل ہیں:

1:۔ زائرین کرام کی خدمت اور رہائش کے لیے بڑے ہالز

2:۔ کمبلوں اور بستروں کی فراہمی

3:۔ سائٹس کے باغیچوں میں وسیع پیمانے پر شجر کاری

4:۔ ان کمپلیکسز میں موجود سڑکوں کی مرمت اور بحالی

5:۔ زائرین کرام کے لیے کھانا تیار کرنا

6:۔ رش کے دنوں میں زائرین کرام کی رہائش و طعام کے لیے اضافی جگہوں کا بندوبست کرنا

7:۔ زائرین کرام کو ماہرین کی موجودگی میں طبی سہولیات فراہم کرنا

8:۔ وضو خانوں ،واش رومز اور ٹوائلٹس کی صفائی اور مینٹینس

9:۔برقی آلات جسے ائیر کنڈیشنرز ،ریفریجیٹرز کی دیکھ بھال

10:۔ بجلی ،فائر آلارم اور دوسرے سسٹمز کی دیکھ بھال

11:۔ ان کمپلیکسز میں کاموں اور دیگر امور کو چلانے کے لیے رضاکاروں کی فراہمی کے لیے ذمہ دار اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطہ

ان سروسز سائٹس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زائرین کرام کی کثیر تعداد کے پیش نظر انہیں طعام اور رہائش اور دوسری سہولتیں دینے کے لیے اسکولوں اور امام بارگاہوں میں بھی وسیع انتظامات کر رکھے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: