روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مذہبی امور کا اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کیلئے تبلیغی پروجیکٹ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ مذہبی امور نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کرام کے لیے ایک تبلیغی پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس تبلیغی پراجیکٹ میں حوزہ کے طلاب، اساتذہ اور بہت سے رضاکار شامل ہیں۔ اس منصوبے کے تحت کربلا آنے والی اہم شاہراہوں پر تبلیغی مراکز قائم کیے گئے ہیں کہ جو حوزہ علمیہ نجف اور اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندوں زیر نگرانی کام کر رہے ہیں۔

یہ مراکز نجف کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز کمپلیکسس میں بھی کام کر رہے ہیں ۔

اس پراجیکٹ کا مقصد زائرین کرام کی مذہبی اور تعلیمی امور میں رہنمائی اور خدمت فراہم کرنا، فقہ اور مذہب سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا شامل ہے۔

اس کے علاوہ ان مراکز میں موجود مبلغین نماز جماعت کا اہتمام بھی کرتے ہیں اور زیارت اربعین کے متعلق بہت پمفلٹس بھی تقسیم کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مبلغین زائرین کرام کو مذہبی رہنمائی اور لیکچرز بھی دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: