تصویری رپورٹ: اہلِ سماوہ کا  بہت بڑا حسینی جلوس پیدل کربلا کی جانب روانہ ہو چکا ہے

ہمیشہ کی طرح امسال بھی امام حسین علیہ السلام کا چہلم منانے کے لیے سماوہ کے رہنے والوں کا بہت بڑا اور منفرد حسینی جلوس کربلا کی سمت روانہ ہو چکا ہے، اس منفرد جلوس میں اسیرانِ کربلا کے بعض واقعات کو تمثیلی مناظر کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے، اس جلوس کے ساتھ مختلف شبیہیں بھی ہوتی ہیں، یہ سب اشیاء اس جلوس کو کربلا پیدل جانے والے تمام جلوسوں سے منفرد قرار دیتی ہیں۔

اس جلوس کا کربلا کے راستے میں واقع تمام علاقوں میں انتظار کیا جاتا ہے اور راستے میں ہر جگہ کے مومنین اہل سماوہ کے ساتھ مل کر عزاداری برپا کرتے ہیں۔

الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے نمائندوں نے سماوہ اور مثنیٰ کے دیگر علاقوں سے اس منفرد جلوس کی چند تصاویر ارسال کی ہیں آپ بھی ذیل میں انھیں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: