زیارت اربعین کی سیکورٹی کیلئے: عباس عسکری یونٹ کا مغربی صحرا میں وسیع سرچ آپریشن اور سیکورٹی حصار

زیارت اربعین کے دوران امن وامان کی صورت حال کو مکمل طور پر کننٹرول میں رکھنے اور زائرین کو مراسیمِ اربعین کی ادائيگی کے لیے پُرامن اور موزوں ترین ماحول مہیا کرنے کے لئے عباس عسکری یونٹ نے بڑے پیمانے پر مغربی صحرا میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے تاکہ اور وہ لوگ جو اس مبارک مارچ یا مراسیم اربعین کو سیکورٹی حوالے سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انھیں اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کا موقع میسر نہ آ سکے۔
بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے اس آپریشن کو "الشهاب" کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت کربلا کے مغربی صحرا اور صوبہ انبار کی جانب جھیل رازازۃ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دہشت گرد گروپوں کا سراغ لگانے کے لیے کاروائیاں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس آپریشن میں فوج کی فرات اوسط آپریشنز کمان، وفاقی پولیس اور کربلا کی مقامی پولیس کے اہلکار بھی عباس عسکری یونٹ کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی تلاش کر رہے ہیں اور کربلا کو محفوظ بنانے کے لیے سیکورٹی حصار بنائے ہوئے ہیں۔
عباس عسکری یونٹ اپنی جدید ترین عسکری مشینری اور فضائیہ کی مدد سے پورے علاقے کا ہر ہر حصہ چھان رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: