امام حسین(ع) کا چہلم منانے کیلئےعراق کے جنوبی علاقوں سے کربلا کی جانب روانہ ہونے والا ملینز مارچ کہاں پہنچا ہے

عراق کے جنوبی علاقوں سے کربلا کی جانب روانہ ہونے والا قافلہ اس وقت ملینز مارچ میں تبدیل ہو چکا ہے امام حسین علیہ السلام کا چہلم منانے کے لیے گزشتہ دس دن سے زائرین کی بڑی تعداد کربلا کی جانب پیدل بڑھ رہی ہے اور جیسے جیسے یہ قافلہ آگے بڑھ رہا ہے اس قافلہ میں زائرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ہر علاقے سے لوگ اس قافلہ میں شامل ہو رہے ہیں۔

الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے اس ملینز مارچ کی ابتداء سے اب تک زائرین کے ساتھ ساتھ آ رہے ہیں اور پوری دنیا میں اس کی نشرواشاعت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس ملینز مارچ کی موجودہ صورتحال الکفیل نیٹ ورک کے نمائندوں کی روپرٹس کے مطابق کچھ یوں ہے:

1ـ ناصریہ کے شمال میں واقع سماوہ شہر اس وقت زائرین سے بھرا ہوا ہے جنوبی علاقوں سے آنے والے زائرین اس وقت سماوہ سے گزر رہے ہیں جبکہ ناصریہ میں زائرین کی نقل و حرکت میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔

2ـ پورے راستے میں اہل مواکب حسینیات اور عارضی کیمپس میں زائرین کو ہر طرح کی سروسز فراہم کر رہے ہیں اس کے علاوہ راستے میں واقع دیہاتوں اور قصبوں کے رہنے والے انفرادی طور پر بھی زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں اور ان کے دروازے زائرین کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

3ـ رومیثہ شہر کے رہنے والوں کا مشترکہ جلوس کل اس ملینز مارچ میں شامل ہو گا جس سے اس ملینز مارچ میں مزید لاکھوں افراد کا اضافہ ہو جائے گا۔ سماوہ اور دوسرے گردونواح کے شہروں سے پیدل چلنے والے زائرین دیوانیہ کی طرف رواں دواں ہیں اور انہی دنوں میں زائرین کی بڑی تعداد دیوانیہ پہنچنے والی ہے، اس وقت بھی دیوانیہ سے زائرین کی قافلے گزر رہے ہیں لیکن ان کی تعداد دسیوں ہزار سے لے کر لاکھوں میں ہے۔

4ـ زائرین کی بہت بڑی تعداد سماوہ کو کراس کر چکی ہے جن میں سے بعض رومیثہ میں ہیں جبکہ بعض دیگر خضر میں موجود ہے۔

الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے رپورٹر کے مطابق بصرہ اور ناصریہ سے پیدل آنے والے زائرین جب سماوہ پہنچے تو موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جس کے بعد اہل سماوہ نے اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو جس طرح زائرین کی خدمت کے لیے صرف کیا وہ ناقابل بیان ہے۔

سیکیورٹی کے حوالے سے حشد شعبی اور آرمی نے تمام راستوں کو اپنے سیکیورٹی حصار میں لے رکھا ہے اور اس سلسلہ میں اہل مواکب کا تعاون بھی انھیں حاصل ہے جس کی بدولت زائرین انتہائی اطمینان اور سکون کے ساتھ اپنے سفر عشق کی منزل کی طرف گامزن ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: